صوبائی محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے زیر اہتمام اکیڈمی و فنانس سوئٹزر لینڈ کے تعاون سے دبئی میں بین الااقو ا می کانفرنس کا انعقاد
ہفتہ 28 مارچ 2015 23:21
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء)صوبائی محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے زیر اہتمام اکیڈمی و فنانس سوئٹزر لینڈ کے تعاون سے دبئی میں بین الاقو امی کانفرنس کا انعقاد کیاگیا ۔ کانفرنس میں مختلف ممالک کے سرمایہ کاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد گوادر میں بین القومی و مقامی سرمایہ کاروں کو بلو چستان اور بالخصوص گوادر میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیناتھا بلوچستان سے وفد کی نمائندگی صوبائی وزیر محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان نصیب الله خان بازئی، ڈی جی گودر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر سجاد حسین بلوچ محکمہ آبپاشی کے وسیم اصغر ، سی اینڈ ڈبلیو کے شفقت کھوسہ ، چیف فارن ایڈ مجیب احمد نے کی۔
کانفرنس میں صوبائی وزیر محکمہ منصوبہ بندی و ترقیاتی ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے شرکاء کو گوادر کے محل و وقوع کے علاوہ بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور گوادر سے اقتصادی راہداری کے حوالے سے آگاہ کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ گوادر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ جبکہ گوادر کے مکمل فنکشنل ہونے سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ گوادرپورٹ 2007سے عارضی طور پر فنکشنل ہے جبکہ 2013میں اس کا انتظامی کنٹرول چین کے حوالے کیاگیا۔
جو کہ اس کو آنے والے وقتوں میں کمرشل طور پر مکمل فنکشنل کرے گا اور اسے گوادر کاشغر راہداری کے حالیہ طے شدہ منصوبے کے تحت وسعت دیگا۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں معدنیات، ماہی گیری، زراعت، لائیو سٹاک ، توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں انہوں نے کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئندہ اور شرکاء کی بڑی تعداد میں شرکت کو اس کی بڑی کامیابی قرار دیامزید اہم خبریں
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.