تھائی لینڈ سے قیدیوں کی منتقلی، سکینڈل میں گرفتار سیکشن افسرسے تفتیش کی ابتدائی رپورٹ وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ کو پیش کردی گئی
عدالت سے ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ ملنے کے بعد سکینڈل میں ملوث وزارت کے چھ اہم افسران سے متعلق سیکشن افسر سے اہم معلومات ملنے کاامکان ن
اتوار 29 مارچ 2015 15:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) ایف آئی اے نے تھائی لینڈ سے منشیات کی سمگلنگ اور سنگین جرائم میں ملوث 9قیدیوں کی پاکستان منتقلی کے سکینڈل میں گرفتار وزارت داخلہ کے سیکشن افسر سے ہونے والی تفتیش کی ابتدائی رپورٹ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور سیکرٹری داخلہ شاہد خان کو پیش کردی ہے جبکہ مقامی عدالت سے ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ ملنے کے بعد اس سکینڈل میں ملوث وزارت کے دیگر چھ اہم افسران سے متعلق سیکشن افسر سے اہم معلومات ملنے کی توقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ دنوں وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام کی اجازت کے بغیر تھائی لینڈ میں منشیات کی سمگلنگ اور سنگین جرائم میں ملوث ایسے 9قیدیوں جنہیں جرم ثابت ہونے پر تیس سے پچاس سال تک کی قید کی سزائیں ہوئی ہیں مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر پاکستان لانے کا سخت نوٹس لیا تھا اور سیکشن آفیسر لاء افتخار احمد کو ایف آئی اے نے گرفتار کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے جبکہ گزشتہ روز سینئر سول جج اسلام آباد کی عدالت سے سیکشن آفیسر اور اس کے ساتھیوں کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.