خوشحالی بینک اور ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان مائیکروایس ایم ای لون کی فراہمی کیلئے معاہدے پر دستخط
پیر 30 مارچ 2015 17:31
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن ٹریڈ اور ڈویلپمنٹ بینک نے خوشحالی بینک کیساتھ ابتدائی طور پر پانچ ملین امریکی ڈالر کے مائیکرو SME لون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد خوشحالی بینک کی جانب سے فراہم کیے جانیوالے SME لون میں انہیں سہولت فراہم کرنا ہے۔
(جاری ہے)
خوشحالی بینک نے چھوٹے قرضوں کی فراہمی کے سب سے بڑے فعال ادارے کے طور پر خطے میں اپنی حیثیت برقرار رکھی ہوئی ہے اور یہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قواعد کے تحت چل رہا ہے۔
خوشحالی بینک لمیٹیڈ پاکستان کا پہلا لائسنسن یافتہ مائیکرو فنانس بینک ہے جس کا قیام سال 2000 میں عمل میں آیا۔ اس کا مقصد عالمی سطح پر رائج مائیکرو فنانس قواعد کی بنیاد پر اپنے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی مدد سے ملک بھر کے دیہی اور شہری علاقوں کے کم آمدنی کے حامل افراد کو فنانشل سروسز فراہم کرنا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.