وفاقی حکومت کا جڑواں شہروں میں میٹرو بس منصوبے کی تکمیل سے قبل زیرو پوائنٹ سے روات تک ہائی وے سگنل فری منصوبے کو فنڈز کی کمی کے باعث زیر التواء رکھنے کا فیصلہ
پیر 30 مارچ 2015 19:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) وفاقی حکومت نے جڑواں شہروں میں میٹرو بس منصوبے کی تکمیل سے قبل زیرو پوائنٹ سے روات تک ہائی وے سگنل فری منصوبے کو فنڈز کی کمی کے باعث زیر التواء رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پچاس ارب روپے سے زائد کے میٹرو بس منصوبے نے جڑواں شہروں کے دیگر ترقیاتی منصوبوں پر سوالیہ نشان لگادیا ہے ایسا ہی ایک عوامی فلاحی منصوبہ جو گزشتہ تین سالوں سے مسلسل زیر التواء ہے وہ زیرو پوائنٹ سے روات تک ہائی وے کو سگنل فری بنانے کا ہے ۔
سگنل فری کرنے کا یہ منصوبہ جڑواں شہروں میں سوا سال سے جاری میٹرو بس منصوبے کے باعث ایک مرتبہ پھر سرد خانے کی نظر ہوگیا ہے سی ڈی اے ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق وفاقی حکومت نے سی ڈی اے کو مذکورہ منصوبے کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے سے معذرت کرلی ہے اور ممکنہ طور پر یہ منصوبہ آئندہ مالی سال کے سی ڈی اے کے بجٹ میں اس منصوبے کے لئے بیس فیصد فنڈز مختص کئے جائینگے جبکہ بقیہ فنڈز کیلئے سی ڈی اے کی جانب سے وفاقی حکومت معاونت کی اپیل کی گئی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.