صولت مرزا کے الزامات سنگین ہیں،تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے،اسفند یار ولی
منگل 31 مارچ 2015 16:11
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ صولت مرزا کے الزامات انتہائی سنگین ہیں ،شفاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے ،خیبر پختونخواہ میں جماعتی بنیادوں بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں ،فاٹا کو بلدیاتی الیکشن میں شامل کیاجائے ،پاکستان کو پرائی جنگ میں نہیں کودنا چاہیے ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں جنرل ایوب اور ضیاء کے دور کے بعد عمران خان کے زمانے میں غیر جماعتی بنیادوں پر الیکشن دیکھ رہے ہیں ،ہم صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خیبر پختونخواہ میں جماعتی بنیادوں پر الیکشن کرائے جائیں جبکہ فاٹا کو بھی بلدیاتی الیکشن میں شامل کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ فاٹا میں جنرل الیکشن ہو سکتے ہیں تو بلدیاتی الیکشن کیوں نہیں ہو سکتے ،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت فاٹا کے اختیارات کا بل جلد از جلد پاس کرے ، ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان سے نیا حلف لینا ظلم ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ نے لارجر بنچ کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا
-
سعودی عرب سے تاریخی رشتہ معاشی تعلقات میں تبدیل ہو رہا ‘مریم نواز شریف
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
-
ٹھٹہ میں چچا کی پسند کی شادی پر بطور جرمانہ وڈیرے کو خاندان کی 2 بچیاں دینے کا عجیب فیصلہ
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.