دنیا کاخطرناک ترین فٹ پاتھ دوبارہ عوام کے لیے کھول دیا گیا
بدھ 1 اپریل 2015 13:12
میڈرڈ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء ) ویسے تو راستے سفر میں آسانی کے لیے بنائے جاتے ہیں لیکن کچھ راستے ایسے بھی ہوتے ہیں جن پر سفر کرنے کا تصور بڑے بڑوں کے چھکے چھڑادیتا ہے اور اسپین کے صوبے ملاگا میں واقع کمینیٹو ڈیل رے فٹ پاتھ کا شمار بھی دنیا کے خطرناک ترین راستوں میں کیا جاتا ہے۔
(جاری ہے)
کمینیٹو ڈیل رے فٹ پاتھ کو 4 ملین ڈالر کی تزئین و آرائش کے بعد عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
1905 میں تعمیر کیے جانے والے 110سال پرانے اس فٹ پاتھ کی اونچائی ایک ہزار فٹ کے قریب ہے جب کہ چوڑائی 3فٹ 2انچ ہے۔ 4 کلو میٹر طویل یہ فٹ پاتھ دریاکے اوپر سے گزر کر 2 پاور پلانٹس کو آپس میں ملاتا ہے۔ 15برس بعد دوبارہ کھلنے والے اس فٹ پاتھ پرجانے کے لیے روزانہ 600 سیاحوں کو ٹکٹ جاری کیے جائیں گے جب کہ جولائی تک کے ٹکٹس کی ایڈوانس بکنگ پہلے ہی کی جاچکی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.