القاعدہ اور دعش میں غیر ملکی جنگجووٴں کی تعداد میں 71 فیصد اضافہ
جمعرات 2 اپریل 2015 12:44
نیو یا رک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق القاعدہ اور دولتِ اسلامیہ جیسے شدت پسند گروپوں میں شمولیت کے لیے جانے والے غیر ملکی جنگجووٴں کی تعداد بڑھی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 25 ہزار سے زیادہ ایسے جنگجو شدت پسند گروہوں کا ساتھ دینے کے لیے ان سے آن ملے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے کم از کم 100 ممالک سے تعلق رکھنے والے جنگجووٴں نے عراق، شام، لیبیا اور پاکستان کا رخ کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ رجحان عالمی سکیورٹی کے لیے فوری خطرے کے ساتھ ساتھ طویل المدتی خطرہ بھی ہے۔اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ 2014 کے وسط سے مارچ 2015 کے دوران ایسے جنگجووٴں کی تعداد میں 71 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق عراق اور شام ایسے ’شدت پسندوں کی تربیت گاہ‘ بن چکے ہیں اور وہاں تقریباً 22 ہزار غیر ملکی جنگجو موجود ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
-
بھارت ،پولیس نے اترپردیش میں مسلمانوں کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کے لئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
فحش فلموں کی اداکارہ کا ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلق کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.