تبو اور سوناکشی ایک ساتھ کام نہیں کریں گی‘ترجمان تبو
جمعہ 3 اپریل 2015 12:53
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء)ذرائع ابلاغ میں اس طرح کی خبریں عام ہوگئی تھیں کہ اداکارہ سوناکشی سنہا کی فلم ”اکیرا“ میں تجربہ کار فنکار تبّو بھی کام کریں گی۔یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ اس فلم میں اداکارہ تبو سوناکشی سنہا کی بڑی بہن یا منٹر کا کردار ادا کر سکتی ہیں۔میڈیا میں اس طرح کی بھی خبریں آئی تھیں کہ تبو اس فلم کوسائن کرنے کے بعد فلم شوٹ کرنے بھی گئیں لیکن بعض وجوہات کی بنا پر انھیں یہ فلم چھوڑنا پڑی۔
اس طرح کی افواہیں پھیلنے اور تبو کے اس طرح سے اچانک فلم چھوڑ دینے سے لوگ اپنے اپنے حساب سے قیاس آرائیاں کرنے لگے تھے۔ بعض نے اسے فلم سے تبوّ کو نکال دینے کا معاملہ قرار دیا تو بعض نے اس کو فلموں کی معروف ’کیٹ فائٹ‘ سے تعبیر کیا۔(جاری ہے)
لیکن تبو کے ترجمان نے ایک بیان جاری کر کے ان تمام قیاس آرائیوں کو لگام دے دی ہے۔ ترجمان نے اداکارہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ’چونکہ تبو نے کبھی فلم اکیرا سائن ہی نہیں کی تھی اس لیے فلم چھوڑنے یا اس سے نکلنے کاسوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔
انھوں نے کہا کہ فلم کے پروڈیوسر نے اس کے لیے تبو سے رابطہ کیا تھا لیکن تاریخ کے حوالے سے کچھ تنازع ہونے کے سبب بات آگے نہیں بڑھ پائی تھی۔ چونکہ تبو نے کبھی فلم اکیرا سائن ہی نہیں کی تھی اس لیے فلم چھوڑنے یا اس سے نکلنے کاسوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.