وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کی جبری رخصت کے حوالے سے خبردرست نہیں ،رجسٹرار جامعہ اردو
جمعہ 3 اپریل 2015 17:00
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء)وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین نے مقامی روزنامے میں بروزجمعہ3اپریل2015کو شائع ہونے والی خبر کو من گھڑت اور غلط قرار دیا ہے۔جس میں تحریر ہے کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال جبری رخصت پر ہیں۔
(جاری ہے)
ان کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 20دسمبر2015کو منعقدہ سینیٹ کے فیصلوں کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا ہوا ہے جس کی رو سے پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال وائس چانسلر کے طور پر اپنی ذمے داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کے وفاقی جامعہ اردو کے وائس چانسلر کا اضافی چارج لینے کی اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے نوٹیفکیشن کے اجرا کی مذکورہ خبر سراسرمن گھڑت اور غلط ہے۔
انہوں نے سختی سے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال ہی جامعہ اردو کے وائس چانسلر ہیں اور اپنے فرائض منصبی باقاعدگی سے سرانجام دے رہے ہیں۔اس طرح کی شائع کردہ کسی بھی خبر میں کوئی سچائی نہیں اور خبر شائع کرنے سے پہلے اخبارات کی انتظامیہ کو اس خبر کی تصدیق کرنی چاہئے تاکہ اخبارات کی ساکھ متاثر نہ ہو۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.