خضدار سے گوادر کاشغر کوریڈور بین الاقوامی شاہراہ کا گزرنا یہاں کے عوام کیلئے خوش قسمتی ہے، ڈپٹی کمشنر خضدار
پیر 6 اپریل 2015 16:53
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء )ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ نے کہاہے کہ خضدار سے گوادر کاشغر کوریڈور بین الاقوامی شاہراہ کا گزرنا یہاں کے عوام کے لئے خوش قسمتی ہے۔اس طویل شاہراہ کی تعمیر سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے ۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے ممبر و مسلم لیگ (ن)کے رہنماء جمعہ خان شکرانی نے ڈپٹی کمشنر خضدار سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔
اس موقع پر ایپکا رہنماء صابرحسین قلندرانی جنرل سیکریٹری محمد اسلم زہری اور مسلم لیگ (ن)کے رہنماء جاوید احمد سوز بھی موجود تھے ۔ جمعہ خان شکرانی نے بتایاکہ گوادر رتوڈیرو کھوڑی سیکشن پر کام کرنے والے مزدوروں کے کروڑوں روپے کنٹریکٹر کمپنیوں کے ذمے واجب الادا ہیں ۔(جاری ہے)
اور وہ مزدوروں کو ادا نہیں کررہی ہیں ، کمپنیوں پر یہ دباؤ ڈالا جائے کہ وہ لیبر کے بقایاجات ادا کریں جمعہ خان شکرانی نے کہاکہ اگر متعلقہ کمپنیوں نے مزدوروں کو ان کی بقایاجات نہیں دی تو احتجاج پر مجبور ہونگے ۔
۔ ڈپٹی کمشنر نے یہ یقین دلایا کہ وہ اعلیٰ حکام سے اس متعلق بات کریں گے ۔اور کوشش کی جائیگی کمپنیوں کو اس بات پر مجبور کیا جاسکے کہ وہ لیبر کی بقایاجات ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اس قومی شاہراہ کی جتنی جلدی ممکن ہو تعمیر مکمل کی جائے تاکہ آمد و رفت کی سہولت کے ساتھ کاروبار کے زیادہ مواقع میسر آجائیں ۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.