یوراج سنگھ کے والد نے دھونی کو رامائن کا راون قرار دے دیا
بدھ 8 اپریل 2015 13:09
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ہندوستانی کھلاڑی یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ کا ہندوستانی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے خلاف غصہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا اور انہوں نے دھونی کو رامائن کا راون قرار دے دیا ہے، دھونی کچھ نہیں تھے لیکن میڈیا کی وجہ سے وہ کرکٹ کے خدا بن چکے ہیں۔ میڈیا نے انہیں عظیم کھلاڑی کا تاج پہنا دیا ہے لیکن وہ ہرگز اس کے مستحق نہیں تھے۔
’ایک وقت تھا جب ان کے پاس کچھ نہیں تھا لیکن آج میڈیا کے سامنے بیٹھ کر میڈیا کے نمائندوں کا مذاق اڑاتے ہیں، وہ اس میڈیا پر ہنستے ہیں جس نے انہیں اتنا شہرت دی اور اس عوام پر ہنستے ہیں جو ان کے رنز بنانے پر تالیاں بجاتے ہیں۔’سچ اگر میں میڈیا کا نمائندہ ہوتا تو دھونی کے منہ پر تھپڑ جڑ دیتا‘۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2011 کے مین ا آف دی ٹورنامنٹ یوراج سنگھ سمیت پانچ سینئر کھلاڑیوں پربھجن سنگھ، گوتم گمبھیر، وریندر سہواگ اور ظہیر خان کو ورلڈ کپ 2015 کا اسکواڈ تو دور ابتدائی 30 رکنی اسکواڈ میں میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔
یوراج کے والد نے دھونی کو رامائن کے راون سے ملاتے ہوئے کہا کہ دھونی میں بہت تکبر ہے، جس طرح راون کا غرور خاک میں ملا تھا، اسی طرح دھونی بھی ایک دن پچھتائیں گے، وہ خود کو راون سے بھی برتر سمجھتے ہیں۔2011 کی عالمی چیمپیئن ہندوستانی ٹیم 2015 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستانی ٹیم کے ہاتھوں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئی تھی۔۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.