بھارتی آئس ہاکی ٹیم کی سوشل میڈیا کے ذریعے عوامی چندہ مہم شروع
جمعرات 9 اپریل 2015 12:49
کلکتہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) اس وقت بھارت میں آئس ہاکی کے ڈھائی ہزار رجسٹرڈ کھلاڑی ہیں جبکہ 2002 میں آئس ہاکی ایسوسی ایشن کی تشکیل کے وقت یہ تعداد 300 تھی۔مالی مشکلات کا شکار بھارت کی آئس ہاکی ٹیم نے ایک عالمی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے درکار رقم جمع کرنے کے لیے عوام سے چندہ مانگا ہے۔ٹیم کے کھلاڑی کویت میں آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے آئس ہاکی کے عالمی فیڈریشن کپ میں حصہ لینا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس اس سفر کے لیے درکار رقم نہیں۔
25 رکنی سکواڈ کو امید ہے کہ وہ 20 لاکھ بھارتی روپے کی وہ رقم جمع کر پائیں گے جو انھیں اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے چاہیے۔بھارتی آئس ہاکی ایسوسی ایشن نے اس چندہ مہم کا آغاز گذشتہ ہفتے ٹوئٹر پر کیا تھا اور اس مقصد کے لیے ایک ویب سائٹ بھی قائم کی گئی ہے۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ آئس ہاکی کی تنظیم کی جانب سے یہ اپیل ایسے موقع پر ہوئی ہے جب ملک کی فیلڈ ہاکی فیڈریشن نے حال ہی میں ہمسایہ ملک پاکستان کی ہاکی فیڈریشن کو مالی مدد کی پیشکش کی ہے۔
بھارتی آئس ہاکی ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر اکشے کمار نے بتایا کہ انھوں نے بدھ تک چھ لاکھ روپے جمع کر لیے تھے جن میں جنوبی بھارت کے ایک بڑے بزنس گروپ کی جانب سے ملنے والی امداد بھی شامل ہے۔بھارت کی آئس ہاکی ٹیم سنہ 2009 سے عالمی مقابلوں میں حصہ لیتی آئی ہیان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ملک کے سرکردہ کاروباری گروپ مہندرا کے سربراہ آنند مہندرا نے بھی پانچ لاکھ روپے کی مدد کی وعدہ کیا ہے۔ ‘انھوں نے کہا کہ ’حکومت ہمیں کہتی ہے کہ تمغہ جیت کر لاوٴ تو ہم تمھیں فنڈ دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.