خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کا ضیاء شاہد کے داماد کے عمران علوی کے انتقال پر اظہارافسوس

ہفتہ 11 اپریل 2015 21:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء)مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیاء شاہد کے داماد اور گروپ ایڈیٹر امتنان شاہد کے بہنوئی عمران علوی کے انتقال پر گہرے دکھ او رافسوس کااظہار کیاہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے تعزیتی پیغامات میں سوگوار خاندان سے ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہدے ۔