’کیا انوشکا آئی ہے، گواسکر کا ویرات کوہلی سے چلبلا سوال
فہد شبیر اتوار 12 اپریل 2015 19:22
کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اپریل۔2015ء)عظیم ہندوستانی کرکٹر سنیل گاوسکر انڈین پریمیئر لیگ کے دوران بے ساختہ ویرات کوہلی سے غیر متعلقہ سوال پوچھنے پر سوشل میڈیا پر مشکل میں پھنس گئے۔ یہ واقعہ ہفتہ کو ایڈن گارڈن کولکتہ میں رائل چیلنجرز بنگلور اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے میچ کے آغاز سے قبل پیش آیا۔ جب ٹاس کے موقع پر بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی آئے تو اس موقع پر گاوسکر نے انوشکا شرما کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کوہلی سے پوچھا ’کیا وہ بھی یہاں موجود ہیں‘؟۔
اس موقع پر جھینپتے ہوئے کوہلی نے صرف اتنا جواب دیا ’جی وہ بھی یہاں ہوں گی‘ جس پر اسٹیڈیم میں ربردست قہقہہ لگا۔ اس موقع پر گراؤنڈ میں موجود عوام نے تو اس جملے کا بھرپور مزہ لیا لیکن ٹوئٹر پر عوام نے ماضی کے عظیم ہندوستانی بلے باز گاوسکر کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔(جاری ہے)
ایک شخص نے ٹوئٹ میں کہا کہ گاوسکر نے کوہلی سے آخری سوال انوشکا کے حوالے سے کیا، اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آپ رچی بینو جیسے لوگوں کو کتنا مس کر رہے ہیں۔
ایک اور شخص نے کہا کہ گاسکر صاحب یہ سب کیا تھا؟ مجھے آپ سے اس بے تکے سوال کی امید نہ تھی۔ واضح رہے کہ اس واقعے سے ایک دن قبل ہی کوہلی نے ان کو اور ان کی گرل فرینڈ انوشکا شرما کو ہندوستانی ٹیم کے ورلڈ کپ سے اخراج کا ذمے دار قرار دینے کا پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جو کچھ ورلڈ کپ سیمی فائنل کے بعد ہوا اور جس طرح لوگوں نے میری ذاتی زندگی خصوصاً انوشکا کے حوالے ردعمل ظاہر کیا وہ بہت معیوب تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل محمد حارث کو نظر انداز کرنے کی وجہ بتا دی
-
قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، محمد عامر کو تاحال آئرلینڈ کا ویزہ جاری نہ ہوسکا
-
سٹرائیک ریٹ پر تنقید، وسیم اکرم ، ویرات کوہلی کے دفاع میں سامنے آگئے
-
پی ایس ایل 10 کے پلے آف کیلئے انگلینڈ کے 3 سٹیڈیم زیر غور
-
حارث روف نے تعریف کرنے پر ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کر دیا
-
اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر کولہے کی انجری کے باعث اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار
-
ہم روبوٹ نہیں کہ بٹن دبائیں اور اچھا پرفارم ہوجائے : اعظم خان
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.