یونیورسٹی آف صوابی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس،بجٹ سال 2015-16 متفقہ طور پر منظور کر لیاگیا

پیر 13 اپریل 2015 21:22

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) یونیورسٹی آف صوابی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا چوتھا اجلاس پروفیسر ڈاکٹر نور جہاں وائس چانسلر یونیورسٹی آف صوابی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے ممبران اعجاز حسین، ڈائریکٹر جنرل فنانس ہائر ایجوکیشن کمیشن، عزیز خان آئی جی(ر) پولیس، ڈاکٹر جوادڈائریکٹر خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور صوبائی حکومت کے ہائیر ایجوکیشن و فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

یونیورسٹی آف صوابی کے ٹرییرر نوید انجم نے یونیورسٹی کا بجٹ برائے سال 2015-16پیش کیاجسے اجلاس نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔اجلاس نے یونیورسٹی کے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیااس موقع پروفیسر ڈاکٹر نور جہاں وائس چانسلر یونیورسٹی آف صوابی نے جاری کاموں کی تفصیل بیان کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ یونیورسٹی کی نئی سائٹ پر باؤنڈری وال کی تعمیر کا کام جلد شروع ہو جائے گاجبکہ تعمیر کے لیئے ٹینڈر اخبار میں دیا جا چکا ہے۔

اسی طرح نئے بلاکس کی تعمیر بھی جلد شروع ہونے والی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔اجلاس کے شرکاء نے وائس چانسلر کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور یونیورسٹی کی ترقی کے لیے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ پروفیسر ڈاکٹر نور جہاں نے اجلاس کے شرکاء کی طرف سے یونیورسٹی کی حمایت کے اعلان پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :