2 کروڑ 50 لاکھ غیر تصدیق شدہ سمز کوبند کردیا گیا
ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے تصدیق وغیر تصدیق شدہ سمز کے دعوے کی تصدیق کیلئے آڈٹ کا آغاز کچھ دن میں کیا جائیگا صارفین اپنی بند کی گئی سموں کو اگلے چھ ماہ کے دوران قریبی کسٹمر سروس سینٹرز سے دوبارہ تصدیق کرکے حاصل کر سکتے ہیں ذرائع
منگل 14 اپریل 2015 20:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء)10کروڑ 30 لاکھ موبائل فون سمز کی باؤمیٹرک تصدیق کیلئے صارفین کو دیئے جانے والی 3ماہ کی مدت ختم ہونے کے بعد 2 کروڑ 50 لاکھ غیر تصدیق شدہ سمز کوبند کردیا گیا ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ذرائع نے بتایا کہ ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے تصدیق وغیر تصدیق شدہ سمز کے دعوے کی تصدیق کیلئے آڈٹ کا آغاز کچھ دن میں کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ صارفین اپنی بند کی گئی سموں کو اگلے چھ ماہ کے دوران قریبی کسٹمر سروس سینٹرز سے دوبارہ تصدیق کرکے حاصل کر سکتے ہیں۔پی ٹی اے حکام کے مطابق ملک میں زیر استعمال 10 کروڑ 40 لاکھ سمز میں سے 10 فیصد پوسٹ پیڈ سمز تھیں جن کی معلومات پہلے ہی سے موبائل کمپنیوں کے پاس ریکارڈ میں موجود تھی ۔(جاری ہے)
دوسری جانب پانچ ٹیلی کام آپریٹرز( موبی لنک، یو فون، ٹیلی نور، وارد اور زونگ ) کے 1000 فرنچائزز سمیت 6000 ریٹیل اسٹورز پر نئی سمز جاری کرنے پر عائد کی گئی پابندی کو پیر کے روز اْٹھا لیا گیا ۔
یاد رہے کہ پابندی کے دوران صرف 500 کسٹمر کیئر سینٹرز کو نئی سمیں جاری کرنے کی اجازت حاصل تھی جبکہ تمام فرنچائیزز سمیت ریٹیل سینٹرز پر بایو میٹرک تصدیق کے لئے مشینیں لگائی گئی تھیں۔صارفین نے بتایا کہ فرنچائزز پر ہجوم ہونے کے باعث انہیں سموں کی تصدیق کروانے کا موقع نہیں مل سکا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ہدایت پر پاسکو(کل )سے گندم خریداری کا آغاز کرے گا
-
شادی سے پہلے تھیلیسیمیاء کے تشخیصی ٹیسٹ کو لازمی قرار دینا ہوگا‘ خواجہ سلمان رفیق
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات، ازبکستان۔افغانستان۔پاکستان ریلوے منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لیے کوششیں تیز کرنے کا عزم
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا ہولناک، افسوسناک اور شرمناک دن ہے‘عظمیٰ بخاری
-
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستوں کے 76 ارکان کی رکنیت آج معطل ہونے کا امکان
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ترکمانستانی سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعاون پراتفاق
-
وزیراعلیٰ نے پولیس کو وکلاء کیخلاف طاقت کے استعمال سے روک دیا
-
امریکا کا عمران خان اور دیگرقیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش
-
عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانتوں میں توسیع
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.156 ارب ڈالرکا نمایاں اضافہ ریکارڈ
-
وزیرِ اعظم کی تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے،بیرونِ ملک پاکستانی افرادی قوت کے بہتر روزگار کیلئے پاکستان سکل کمپنی، سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام ، تکنیکی و فنی تربیت کے شعبے میں اصلاحات کیلئےکمیٹی ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.