جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ اپنے عہدے سے مستعفی
بدھ 15 اپریل 2015 11:23
کیپ ٹاؤن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15اپریل۔2015ء) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ ایلن ڈونلڈ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ کرکٹ جنوبی افریقا کی جانب سے جاری ایک بیان میں 48 سالہ سابق فاسٹ بائولر ایلن ڈونلڈ نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد انہیں سوچ بچار کرنے کا وقت ملا جس کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ اب رخصت ہونے کا وقت آ چکا ہے۔
(جاری ہے)
یہ ہمیشہ سے انکا بڑا خواب رہا کہ وہ کرکٹ کھیلنے کے بعد جنوبی افریقی کرکٹ کیلئے کام کر سکیں اور وہ اس حوالے سے موقع ملنے پر انتہائی مشکور ہیں۔
گزشتہ چار سال انکی زندگی کے بہترین تھے۔ ایلن ڈونلڈ جون 2011 میں اس وقت کے پروٹیز کوچ گیری کرسٹن کی انتظامیہ کا حصہ بننے کے بعد اگست 2013ء سے موجودہ ہیڈ کوچ رسل ڈومنگو کی سربراہی میں کام کر رہے تھے۔ دوسری جانب پروٹیئز نے تاحال ڈونلڈ کا متبادل طے نہیں کیا لیکن اُمید ہے کہ جولائی میں بنگلا دیش دورے سے قبل نئے بائولنگ کوچ کی خدمات حاصل کر لی جائیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.