ایشین کیڈٹ اینڈ جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ ‘ قومی جونیئر ٹیموں کے چناؤ کیلئے ٹرائلز 18 اپریل کو ہوں گے
جمعرات 16 اپریل 2015 11:51
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ٹی ایف) کے زیر اہتمام ساؤتھ ایشین کیڈٹس اینڈ جونیئر چیمپئن شپ اور چین کے تربیتی دورے کے سلسلے میں جونیئر ٹیموں کے چناؤ کیلئے ٹرائلز 18 اپریل سے پشاور میں شروع ہوں گے۔
(جاری ہے)
پی ٹی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق قومی جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ ملتوی ہونے کے بعد ہم نے ٹیموں کے چناؤ کیلئے اوپن ٹرائلز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ٹرائلز اب 18 اپریل کو پشاور میں ہوں گے۔
فیڈریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہو گی کہ میگا چیمئپن شپ کیلئے مضبوط سکواڈ تشکیل دیں تاکہ کھلاڑی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ واپس وطن لوٹیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ٹریننگ ٹور کیلئے ہمیں دعوت دی ہے جس میں ہم اپنی ٹیم بھیجیں گے، جوڈوکاز کو اعلی معیار کی تربیت ملے گی جس کا انہیں مستقبل میں فائدہ ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.