شہر میں چلنے والی لوکل بسوں اور رکشوں کی کنڈیشن اور کاغذات کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جارہی ہے،عبدالخالق مندوخیل
جمعرات 16 اپریل 2015 21:29
کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء ) سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان عبدالخالق مندوخیل نے کہاکہ شہر میں چلانے والی لوکل بسوں اور رکشوں کی کنڈیشن اور کاغذات کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جارہی ہے۔اس سلسلے میں تمام ٹرانسپورٹرز اور رکشہ مالکان اپنی گاڑی کی کنڈیشن بہتر کرنے کے علاوہ کاغذات اور اصل کمپیوٹرائزڈ نمبر پلٹ لگائیں خلاف ورزی کی صورت میں بھاری چالان اور گاڑی بند کردی جائے گی۔
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز امداد چوک پر لوکل بسوں اور رکشوں کے کاغذات اور کنڈیشن کا معائنہ اور چیکنگ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن امان اللہ پائیزئی ،موٹرویکل ایگزمینر غوث بخش کرداور نمائندہ پی ٹی اے /آر ٹی اے جان محمد محمد حسنی کے علاوہ ٹریفک پولیس کا عملہ موجود تھا۔(جاری ہے)
سیکرٹری پی ٹی اے نے دوران چیکنگ بسوں کی حالت بہتر نہ کرنے اور رکشوں کے کمپیوٹرائزڈ نمبر پلٹ نہ لگانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 30رکشوں کاچالان، 39کووارننگ اور چار رکشوں کے روٹ پرمٹ معطل کردیا ۔
اس کے علاوہ جن بسوں کی حالت ابتر تھی ان کے مالکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس یوم کی مہلت دی تاکہ وہ اپنی گاڑی کی کنڈیشن بہتر بنانے کے لئے تحریر ی طور پر جواب داخل کریں۔ سیکرٹری پی ٹی اے نے کہاکہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جعفرخان مندوخیل ، صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ خالد بلوچ،کمشنر کوئٹہ کمبر دشتی اور ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ حامد شکیل کی ہدایت پر کوئٹہ میں لوکل بسوں کی حالت زارماضی کے تناسب سے بہتر ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ مزید بسوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے اقدامات ہورہے ہیں۔جبکہ رکشوں کے کمپیوٹرائزڈ نمبر پلٹ لگانے کے سلسلے میں ٹریفک پولیس روزانہ کی بنیاد پر چالان کررہی ہے۔رکشہ مالکان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کیا کہ جن رکشوں کے نمبر کمپیوٹرائزڈ نہیں انہیں جلد از جلد کمپیوٹرائزڈ نمبر پلٹ حاصل کریں تاکہ جعلی اور دونمبر رکشوں کے خلاف کارروائی مزید موثر ہوسکے اوراصل رکشہ مالکان کا کارربار میں بھی بہتری واقع ہو۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.