حج پروازوں کی روانگی 16اگست ‘ درخواستوں کی وصولی 20اپریل سے شروع ہونے کا امکان
جمعہ 17 اپریل 2015 14:41
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) پاکستان سے حج پروازوں کی سعودی عرب روانگی 16اگست جبکہ حاجیوں کی واپسی27ستمبرکو شروع ہوگی۔گورنمنٹ سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی پیر20اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے ۔
(جاری ہے)
وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی کے لئے 10بنکوں کا انتخاب کر لیا ہے جن کی نامزد برانچوں پرحج درخواستیں وصول کی جائیں گی - ان میں نیشنل بینک آف پاکستان ‘ حبیب بنک‘ الائیڈ بنک‘ یونائیٹڈ بنک‘ ایم سی بی بنک ‘ زرعی ترقیاتی بنک‘ بینک الفلاح‘ میزان بنک‘ حبیب میٹرو پولیٹن بنک اور بینک آف پنجاب شامل ہیں ۔
اس سال مناسک حج 20ستمبرسے25ستمبر تک ادا کئے جائیں گے ۔ گورنمنٹ حج سکیم کے پیکج میں قربانی شامل نہیں ہوگی ‘ حاجیوں کو یہ آپشن دی جائے گی کہ وہ یا تو قربانی کا انتظام خو د کر لیں یا پھر حج واجبات کے ساتھ ہی مزید 500ریال یا14500روپے جمع کرو د ائیں تا کہ وزارت مذہبی امور ان کی طرف سے قربانی کا بندوبست کرسکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.