چین کے صدر کا موجودہ دورہ ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے ، ڈاکٹررمیش کمار
جمعہ 17 اپریل 2015 16:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹررمیش کمار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ منسوخ ہوا تھا چین کے صدر کا موجودہ دورہ ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے ۔
(جاری ہے)
جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی صدر کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہمارے چاروں صوبوں کی ثقافت سے ان کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے ساتھ جو معاہدے ہوں گے وہ بہت اہم ہیں اور ترقی کے حوالے سے چین پاکستان کے ساتھ چھیالیس ارب روپے کے معاہدے کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے اور یمن سعودی عرب کا ساتھ نہیں چھوڑنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہمارے دوست ملک ہے مگر اس کو یمن میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.