رواں سال کی پہلی سہ ماہی ، بینکنگ انڈسٹری کا قبل از ٹیکس منافع 247 ارب روپے کے ریکارڈ اضافہ کیساتھ 52فیصد تک پہنچ گیا
جمعہ 17 اپریل 2015 22:33
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء)رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بنکنگ انڈسٹری کا قبل از ٹیکس منافع 247 ارب روپے کے ریکارڈ اضافہ کیساتھ 52فیصد تک پہنچ گیاہے ۔ اس کی وجہ حکومتی سیکورٹیز میں وسیع پیمانے پرسرمایہ کاری ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی سہہ ماہی رپورٹ 2014میں بنکنگ انڈسٹری ، پرفارمنس کے حوالے سے کیا گیا ہے کہ دسمبر کے آخر تک حکومتی سیکورٹیز کی بنک ہولڈنگ 4.8 کھرب روپے تک جا پہنچی جومجموعی سرمایہ کاری میں 90 فیصد سے زائد اور کل اثاثہ جات میں 40 فیصد کو ظاہر کرتی ہیں۔
پالیسی شرح میں متوقع کٹوتی کے باعث اورافراط زرمیں کمی اورادائیگیوں کے توازن کی بہتری کی وجہ سے بنکوں نے زیادہ تر پاکستان سرمایہ کاری بونڈز PIBs اور مارکیٹ ٹریثری MTBs میں سرمایہ کاری کی ۔(جاری ہے)
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گورنمنٹ سیکیورٹیز میں بنکوں کی سرمایہ کاری میں پی آئی بی کا شیئر دسمبر 2014 تک 56.5 فیصد تک جا پہنچا جو 31دسمبر 2013 کو 19.3 فیصد تھا زیادہ تریہ سرمایہ کاریاں تین سالہ پی آئی بی میں جمع کرا دی گئیں تھیں اور ان کو فروخت کے لئے دستیاب کیٹگری میں رکھا گیا تاکہ مارکیٹ لیکوڈیٹی کو برقراررکھا جا سکے ۔
گورنمنٹ سیکیورٹیز کے بڑھتے سٹاک کے باعث سرمایہ کاری کا شیئر بھی بڑھتا جا رہا ہے اورسال بہ سال 25 فیصد اور سہہ ماہی بنیادوں پر 13.8 فیصد بڑھا ۔اکتوبر دسمبر 2014 میں بنکنگ سیکٹر کے اثاثہ جات بھی 8.8 فیصد کے حساب سے بڑھے اور سالانہ بنیادوں پر 15.4 فیصد بڑھے اس کی وجہ کمرشل بنکوں سے حکومتی قرضے اور عارضی ایڈوانسز ہیں بنکنگ سیکٹر کی گروتھ میں مقامی مارک اپ انکم سمیت گورنمنٹ بونڈز میں سرمایہ کاری پر ریٹرن سمیت کئی عوامل کارفرما ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے کے بعد موبائل فون کمپنیوں نے بھی ایف بی آر کے حکم نامے کو مسترد کردیا
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.