لاہور ہائیکورٹ کے نظر ثانی بورڈ نے کالعدم تنظیم کے دو اراکین کی طرف سے رہا کرنے کی درخواست مسترد کردی
بورڈ نے وکلاء کے دلائل اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد محکمہ داخلہ کی مزید 90روز نظر بند رکھنے کی درخواست منظور کرلی
ہفتہ 18 اپریل 2015 18:14
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے نظر ثانی بورڈ نے کالعدم تنظیم کے دو اراکین کی طرف سے رہا ئی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے محکمہ داخلہ پنجاب کی مزید 90روز نظر بند رکھنے کی درخواست منظور کر لی ۔ گزشتہ روز کالعدم تنظیم کے حق نواز اور عثمان اسحاق کو انتہائی سخت سکیورٹی میں جسٹس مامون الرشید کی سربراہی میں دو رکنی نظر ثانی بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا ۔
درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اپنایا کہ جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات درج کئے گئے ،حکومت کی جانب سے نظر بندی کا اقدام غیر قانونی ہے رہا کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔ سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، ہوم سیکرٹری اور محکمہ داخلہ کے دیگر نمائندے بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
حکومت کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ دونوں کے خلاف دہشتگردی اور مذہبی منافرت پھیلانے پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں مزید 90روز نظر بند رکھنے کی اجازت دی جائے ۔
نظر ثانی بورڈ نے وکلاء کے دلائل اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں کو مزید نوے روز نظر بند رکھنے کی اجازت دیدی۔جبکہ حکومت کو حق نواز کے اہل خانہ کو 15ہزار اور عثمان اسحاق کے اہل خانہ کو 25ہزارروپے ماہانہ معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.