انصاف دینے والے ادارے بتائیں ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف کب ملے گا۔سید ظفر اقبال
فوج ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دلائے ،ہم شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔اطہر جاوید صدیقی
ہفتہ 18 اپریل 2015 22:28
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو دس ماہ مکمل ہونے اور اب تک قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی ۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے PATسندھ کے جنرل سیکرٹری سید ظفر اقبال نے کہا ایک سال مکمل ہونے کو ہے عدلیہ بتائے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بے گناہ افراد کے قاتل کب گرفتار ہونگے؟فوج ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دلائے ،ہم شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
ماڈل ٹاؤن پر بننے والی JITقاتلوں کو تحفظ دینے والی کمیٹی ہے ،قاتلوں کو اعلٰی عہدوں سے نوازا گیا۔پنجاب حکومت قاتلوں کو تحفظ دے رہی ہے۔PATکے رہنماء اطہر جاویدنے کہا پاکستان میں کمزوروں اور طاقتوروں کے درمیان فیصلہ کن جنگ کا آغاز ہو چکا ہے ۔(جاری ہے)
حکمرانوں کو قانون توڑنے اور ملکی خزانہ لوٹنے کے سوا کوئی کام نہیں ہے اب وقت آگیا ہے قوم حکمرانوں سے طاقت سے اپنا حق چھینے۔
انھوں نے کہا ہماری جنگ کسی فرد کے خلاف نہیں بلکہ کرپٹ ،ظالمانہ نظام کے خلاف ہے جہاں ایک سال ہو گیا بے گناہ لوگوں کے قاتل گرفتار ہونے کے بجائے قاتلوں انہیں وزارتوں سے نوازا گیا۔ PATکراچی کے جنرل سیکرٹری قیصر اقبال قادری نے کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن میں اگر پنجاب حکومت ملوث نہیں تو JITکی رپورٹ شائع کیوں نہیں کی گئی ؟جب تک موجودہ حکومت اقتدار میں ہیں ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف ملنا ناممکن ہے۔انھوں نے کہا قائد انقلاب ۲۰ کروڑ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم پیچھے نہیں ہٹے عنقریب حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے۔PATکراچی کے سیکرٹری اطلاعات الیاس مغل نے کہا سیاسی جرگہ میں ہمارے اعتماد کی JITبنانے پر اتفاق ہوا تھا مگر بد مست حکمران اس سے منحرف ہوگئے انھوں نے کہا جو عدالتیں آئے روز وارنٹ گرفتاری،اور اشتہاری کے احکام دے رہی ہیں بتائیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کے وارنٹ گرفتاری کب نکلیں گے کیا پاکستان میں کمزور کیلئے انصاف نہیں ؟رانی ارشد نے کہا بلوچستان میں ۲۰مزدوروں کا قتل ،سانحہ پشاور،سانحہ شکار پور،سانحہ یوحنا آباد حکمران اگر قوم کے جان و مال کی حفاظت نہیں کر سکتے تو اقتدار چھوڑ دیں اور چوڑیاں پہن لیں ۔۔خان محمد بلوچ ،نعیم اجمیری نے خطاب میں کہا کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ،پولیسمزید اہم خبریں
-
اقوام متحدہ‘امریکا سمیت عالمی برادری کے انتباہ کے باوجود اسرائیل کا رفح پر ایک اور حملہ‘11فلسطینی شہید
-
بیرونی خلا میں ہتھیارو ں کی تنصیب روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا جنرل اسمبلی میں مباحثے کےد وران اظہار خیال
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے غداری کرکے یہ سیٹ لی، گورنر خیبر پختونخوا
-
احتساب عدالت کی جانب سے بیانات پر پابندی کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی
-
پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک اور آزاد جموں و کشمیر کو سبسڈی کی ادائیگیوں کی مد میں 130 ارب روپے کا مطالبہ کردیا
-
حکومت گندم سکینڈل کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جلد پبلک کریگی،بلال یاسین
-
آئی ایم ایف کا مزید 1300 ارب روپے کے اضافی ٹیکس کا مطالبہ
-
پی ٹی اے کے بعد موبائل فون کمپنیوں نے بھی ایف بی آر کے حکم نامے کو مسترد کردیا
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
سعودی عرب سے جلد اربوں ڈالر کے معاہدے ہوں گے، وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.