ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ کیس کے بعد اداکاروں کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات نے نیا رخ اختیار کر لیا،ایف آ ئی اے نے صبا قمر کے خلاف بھی مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر دیں
اتوار 19 اپریل 2015 17:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 اپریل۔2015ء) ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ کیس کے بعد اداکاروں کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات نے نیا رخ اختیار کر لیاہے۔ ماڈل ایان علی‘ اداکارہ نیلی کے بعد اب نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کی میزبان صبا قمر کے خلاف بھی مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ایف آئی اے اس سلسلے میں تحقیقات کر رہی ہے کہ صبا قمر نے گزشتہ 2 سالوں میں لاتعداد غیر ملکی دورے کئے ہیں اور وہ اس دوران منی لانڈرنگ میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔
ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ صبا قمر نیشنل بنک آف پاکستان کی ویلفیئر ایمبسڈر بھی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صبا قمر نے لاتعداد غیر ملکی دورے کئے ہیں جس کو شکس کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے ایف آئی اے کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ صبا قمر مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں اس لئے ان کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔(جاری ہے)
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیشنل بنک آف پاکستان کے غیر ملکی ترسیلات زر کے انچارج خالد شاہین اور صبا قمر کے درمیان انتہائی قریبی تعلقات ہیں اور اس تعلق کی وجہ سے صبا قمر بھاری رقوم پاکستان سے بیرون ملک منتقل کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہیں خالد شاہین اس سے قبل نیشنل بنک سے بھارتی فیشن اور شوبز کمپنیوں کو دبئی برانچ سے بھاری قرضے بھی دلا چکا ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے کہنے پر خالد شاہین کے خلاف اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات پہلے ہی شروع کی جا چکی ہیں۔ آن لائن نے اداکارہ صبا قمر سے بار ہا رابطے کی کوشش کی مگر رابطہ نہ ہو سکا آن لائن نے خالد شاہین کو ان کے ذاتی نمبر پر موقف جاننے کے لئے باربار پیغامات ارسال کئے لیکن انہوں نے وضاحت نہیں دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.