نجکاری کا سب سے بڑا ہدف مزدور تحریک ہے جس کا وجود بھی سرمایہ داروں کو قبول نہیں، پی ڈبلیو ڈی
پیر 20 اپریل 2015 20:48
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) پی ڈبلیوڈی، ایملائرئنز یونین بلوچستان کے مرکزی صدر بابائے مزدور خیر محمد سنیئرنائب صدر قاسم خان ، جنرل سیکرٹری ہدایت اﷲ ، جوائنٹ سیکرٹری عابد بٹ اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نجکاری کا سب سے بڑا ہدف مزدور تحریک ہے جس کا وجود بھی سرمایہ داروں کو قبول نہیں، موجود ہ حکومت نے اپنے سابقہ دور میں اور موجودہ دور میں واپڈا پی آئی اے ائل اینڈ گیس ڈپویلمنٹ کا رپوریشن پاکستا ریلونز ، پاکستان اسٹیل ملز سمیت ساٹھ سے زائد اداروں پر نجکاری کی چلانے کا عمل شروع کیا ہے۔
ایسا اگرہوجاتاہے تو اس کے نتیجے میں لاکھوں مزدور کی برطرفیاں کی جائیں گی۔ ملکی خزانے میں جانے والے مزید کئی سو ارب روپے نجی اور سرمایہ اداروں کے جیبوں میں جائیں گے اور رتعلیم ، علاج معالجہ ، سفری سہولیات ، بجلی ، گیس سمیت ضروریات اور پیداوار کے شعبے اور مہنگے ہوکر سرمایہ داروں کے علاقوں میں خطیر اضافے کی باعث بنیں گے۔(جاری ہے)
جس کے نتیجے میں ناقابل برداشت مہنگائی جن کے تمام راستوں کو بند کرے گی۔
یقینی طوپر یہ سب ناقابل قبول ہے۔ پبلک سیکرٹری کی مزدور نجکاری کی کسی بھی شکل مکمل یا نام نہاد وپبلک و پرائیویٹ پاٹنر شپ کو برداشت کرنے کیلئے نہیں ہے،نجکاری محنت کش طبقے پر ایک کماری وار ہے۔ جس کے خلاف ناقابل مصالحت جد وجہد کو استوار کرنا ہوگا۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ نجکاری کی انتہائی خوفناک شکل ہے جس کا مقصد محنت کشوں کو حقیقیت کے اوراک سے دور رکھنا ہے۔ یہ مھٹی گولی دکھا کر سخت محنت کشوں کی پیٹھ میں چھیراگھوں پہننے کے مترادف ہے سخت محنت کشوں کو یہ باور کرنا ہوگا۔ کہ یہ اداروں کے مزدوروں کی علیحدہ علیحدہ لڑائی نہیں بلکہ یہ ایک طبقاتی جنگ ہے جس کا جواب بھی پاکستان بھر کے سخت محنت کش طبقے کو یکجا کرکے دیا جاسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.