علاقے کے مسائل سے اچھی طرح واقف اور انہیں حل کروانے کی اہلیت بھی رکھتا ہوں‘غلام ربانی
منگل 21 اپریل 2015 21:22
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) چکلالہ کینٹ بورڈ وارڈ 7سے پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار غلام ربانی نے کہا کہ میں اسی وارڈ میں پلا بڑھا ، علاقے کے مسائل سے اچھی طرح واقف اور انہیں حل کروانے کی اہلیت بھی رکھتا ہوں۔یہاں کے لوگ مقامی سرکاری سکولوں سے پڑھ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوتے رہے مگر آج یہاں کی تعلیمی اداروں پر سرمایہ داروں کا قبضہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز طارق آباد میں اپنی انتخابی مہم کے دوران لوگوں سے گفتگو کرتے وئے کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر ملک طاہر جاوید ،راجہ ارشد،حسان احمد، اور یونس چیمہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔غلام ربانی نے مزید کہا کہ ہر گلی کے نکڑ پر گندگی کے ڈھیر، مکیں صفائی کے عملے کی شکلیں تکنے کو بھی ترس گئے ہیں۔ اگر علاقے کے لوگوں نے اعتماد کیا تو مایوس نہیں کروں گا ۔
صاف پانی کی دستیابی کیلئے وارڈ میں کم از کم تین مقامات پر فلٹریشن پلانٹس کا قیام ،ایک فعال ڈسپنسری ،خواتین کیلئے ایک دستکاری سینٹر ،لائبریری اورپانی کی منصفانہ تقسیم میرا منشور ہے ۔پاکستان عوامی تحریک غریب ا ور متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے ،ہمارے سار ے امیدواروں کا تعلق انہی طبقات سے ہے ۔ عوام کی خاموش اکثریت ہمیں ضرور ووٹ دے گی ۔مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.156 ارب ڈالرکا نمایاں اضافہ ریکارڈ
-
وزیرِ اعظم کی تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے،بیرونِ ملک پاکستانی افرادی قوت کے بہتر روزگار کیلئے پاکستان سکل کمپنی، سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام ، تکنیکی و فنی تربیت کے شعبے میں اصلاحات کیلئےکمیٹی ..
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے جیل منتقلی کی درخواست منظور
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کو لے جانے والا چین کا چینگ -6 خلائی مشن کامیابی سے چاند کے زیریں مدار میں داخل ہوگیا
-
بادامی باغ میں ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے 13افراد زخمی، 6کی حالت تشویشناک
-
نیپال کے کرنسی نوٹ کے نئے ڈیزائن پر بھارت شدید ناراض
-
ایسٹرا زینیکا نے پوری دنیا سے اپنی کووڈ ویکسین واپس لے لی
-
وزیر تعلیم پنجاب نے سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لانے کا اعلان کر دیا
-
امریکا سے فون آنے سے پہلے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے‘ہماری جماعت کو پنجاب میں بہت بڑا دھچکا لگا ، 30 سال کی سیاست 8 فروری کو ملیا میٹ ہو گئی.مشاہدحسین سید
-
وکلاء کو صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ڈی آئی جی آپریشنز
-
مئی میں محمد بن سلمان پاکستان آئیں گے، اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.