نو منتخب ون ڈے کپتان اظہر علی نے پہلی ہی سیریز میں کئی ریکارڈ بنا ڈالے
بدھ 22 اپریل 2015 21:51
میر پور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی 22اپریل۔2015ء)بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے کی اننگز کو کپتان اظہر علی کے نام کیا جائے تو غلط نہ ہو گا۔ بطور کپتان سنچری کا کھاتہ کھولنے والے وہ لیجنڈ عمران خان کے بعد دوسرے قومی کرکٹر بن گئے۔ شیر بنگلا اسٹیڈیم میں نوجوان کپتان اظہر علی نے بطور اوپنر بیٹنگ کی ہیٹ ٹرک مکمل کی وہ آئے اور چھا گئے۔
ایک سو بارہ گیندیں کھیلیں ایک سو چھیاسٹھ منٹ تک کریز پر ٹھہرے اور ون ڈے کیرئر کی پہلی سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے۔(جاری ہے)
اظہر علی کومصباح الحق کا ثانی کہا جا رہا تھا لیکن ون ڈے سنچری کے اعزاز کے ساتھ نوجوان بلے باز اپنے لیڈر سے آگے نکل گئے۔ پہلی سنچری کے ساتھ اظہر علی بطور کپتان آٹھویں پاکستانی بن گئے وہ شاہد آفریدی کے بعد یہ کارنامہ دکھانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
شاہد آفریدی نے 2010 میں بنگلادیش کے خلاف ہی بطور قومی قائد سینکڑہ داغا تھا۔ اظہر علی لیجنڈ عمران خان کے بعد دوسرے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے ون ڈے کیرئر میں بطور کپتان ہی پہلی سنچری بنائی صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اظہر علی کے سیریز میں دو سو نو رنز ہو گئے ہیں کسی بھی تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں بطور کپتان پاکستانی ٹیم یہ سب سے زیادہ ٹوٹل ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل محمد حارث کو نظر انداز کرنے کی وجہ بتا دی
-
قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، محمد عامر کو تاحال آئرلینڈ کا ویزہ جاری نہ ہوسکا
-
سٹرائیک ریٹ پر تنقید، وسیم اکرم ، ویرات کوہلی کے دفاع میں سامنے آگئے
-
پی ایس ایل 10 کے پلے آف کیلئے انگلینڈ کے 3 سٹیڈیم زیر غور
-
حارث روف نے تعریف کرنے پر ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کر دیا
-
اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر کولہے کی انجری کے باعث اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار
-
ہم روبوٹ نہیں کہ بٹن دبائیں اور اچھا پرفارم ہوجائے : اعظم خان
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.