ٹنڈوآدم میونسپل کمیٹی کی حد بندی میں ہیر پھیر، تعلقہ کی پانچ دیہیں شہری میونسپل کمیٹی میں شامل، نوٹیفکیشن جاری
ہفتہ 25 اپریل 2015 15:15
ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) ٹنڈوآدم میونسپل کمیٹی کی حد بندی میں ہیر پھیر، تعلقہ کی پانچ دیہیں شہری میونسپل کمیٹی میں شامل، نوٹیفکیشن جاری، اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا الزام، عدالت میں جانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق متوقع بلدیاتی انتخابات کیلئے ہونے والی حد بندیوں سے قبل ہی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے میونسپل کمیٹی ٹڈو آدم کی حدود میں ہیرپھیر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
ٹنڈوآدم میونسپل کمیٹی کے سابقہ 24 وارڈوں میں تعلقہ کے دیہات کی 5 دیہوں کو شہری میونسپل کمیٹی میں شڈامل کرکے ان کی تعداد 29 کردی گئی ہے یہ 5 دیہیں ٹنڈوآدم سے 10 تا 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں۔ شہری میونسپل کمیٹی میں شامل کی جانے والی دیہوں میں دیہہ ہرباری، دیہہ مارانی، دیہہ پئی، دیہہ گجڑو، دیہہ ٹنڈوآدم شامل ہیں۔(جاری ہے)
اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما اور ڈسٹرکٹ کونسل سانگھڑ کے سابق اپوزیشن لیڈر عبدالعزیز غوری نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کیلئے حکمران جماعت نے ابھی سے ہی دھاندلیوں کی شروعات کردی ہیں اور ہم دیہات کی دیہوں کو شہری میونسپل کمیٹی میں شامل کرنے کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ تصور کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 36 سال قبل ٹنڈو آدم شہر کے 24 وارڈ تھے جو اب بھی 24 ہی ہیں۔ یہ شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک ہے جبکہ حکمران جماعت نے دیہاتوں میں اپنی یونین کونسلوں کی تعداد دگنی کرلی ہے اور مزید 5 دیہی وارڈ شہر میں شامل کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اور عدالت بھی جائیں گے جبکہمسلم لیگ فنکشنل ٹنڈوآدم سٹی کے صدر ملک ذوالفقار نے کہا کہ ہم میونسپل کمیٹی کی حد میں دیہات کی دیہوں کو شامل کرنے کی مذمت کرتے ہیں اس کے خلاف ہم بڑے پیمانے پر احتجاج بھی کریں گے اور شہریوں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے کارناموں کی وجہ سے عوام ان سے بے حد تنگ ہیں اور بلدیاتی الیکشن میں شہری ان کے عوام دشمن کارناموں کا ضرور حساب کریں گے، شہر کو جس طرح نظر انداز کیا گیا ترقیاتی کاموں سے محروم رکھا گیا، ملازمتوں کی بندر بانٹ کی گئی اور میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں اور بلدیاتی میں جو کرپشن کی گئی، ووت ڈالتے وقت ووٹر ان حکومتی کارناموں کو یاد رکھیں گے اور اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے اور عوام کے جائز حقوق کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.