القاعدہ کی شاخ النصر فرنٹ نے شام کے سب سے بڑے شہر پر قبضہ کر لیا

شامی حکومت کی جانب سے قبضے کی تردید النصر کا ٹویئٹر اکاؤنٹ پر فتح کا پیغام

اتوار 26 اپریل 2015 16:39

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) القاعدہ کی شامی شاخ اور اس کے اتحادیوں نے صوبہ عدلیب کے بڑے حکومتی کنٹرول شہر پر قبضہ کر لیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ عدلیب کے بڑے شہر پر قبضے سے ساحلی شہر باغی محکمے کا نشانہ بن سکتا ہے رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شہر بسرالشغر پر قبضہ ایک ہفتے بعد اس وقت آیا جب اپوزیشن کی فورسز نے صوبائی دارالحکومت کو زیرنگین کیا ۔

(جاری ہے)

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ دریں اثناء شام کی حکومت نے شہر پر باغیوں کے قبضے کے حوالے سے خبروں کی تردید کی ہے شام کی سرکاری خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ حسبر الشغر میں دہشت گردوں کے گروپوں پر طیاروں نے بمباری کی ہے اور درجن بھر گاڑیوں کو تباہ کیا ہے اور کئی دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا ہے تاہم باغیوں نے اپنے ٹویئٹر اکاؤنٹ پر فتح کا پیغام دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :