ترجیحی تجارتی معاہدے سے پاک افغان تجارت کے حجم میں اضافہ ہوگا ، خرم دستگیر
افغانستان سمیت وسطی ایشیائی ریاستوں میں پاکستانی مصنوعات کو پہنچانے میں مدد ملے گی، وفاقی وزیر تجارت
پیر 27 اپریل 2015 22:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء ) وفاقی وزیر تجارت انجنیئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین ترجیحی تجارتی معاہدے سے دونوں ممالک کے مابین تجارت کے حجم میں اضافہ ہوگا اور افغانستان سمیت وسطی ایشیائی ریاستوں میں پاکستانی مصنوعات کو پہنچانے میں مدد ملے گی اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانستان کو ترجیحی تجار تی معاہدے ا ور ایران کو آزاد تجارتی معاہدے کی پیشکش کی ہے، دونوں ممالک کے ساتھ مجوزہ تجارتی معاہدات طے پانے کی صورت میں پاکستان کی تجارت میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا اور ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
وزیر اعظم نواز شریف کے ویژن کے مطابق علاقائی تجارت میں اضافے کیلئے وزارت تجارت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اس سلسلے میں وزیر اعظم خطے کے ممالک کا دورہ بھی کر چکے ہیں اور تعلقات کو طویل المدتی بنیادوں پر قائم کرنا کرنے کے خواہاں ہیں۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ انھوں نے اپنے حالیہ دورہ افغانستان اور ایران میں دونوں ممالک کے ساتھ زیر التواء تجارتی معاملات کے مؤثر اور فوری حل کیلئے مذاکرات کئے ہیں،افغانستان کی طرف سے وسطی ایشائی ریاستوں کیلئے جانے والے پاکستانی برآمدی مال پر عائد کردہ ڈیوٹی ختم کرنے کیلئے تجاویز پیش کی گئیں جس کی بدولت پاکستانی تاجروں کو سہولت ہو گی اور تجارت میں اضافہ ممکن ہے۔
انھوں نے کہا کہ اپنے حالیہ دورے کے دوران ایران کی طرف سے گندم ، چاول اور پھلوں پر عائد ڈیوٹیوں کو کم کرنے اور ان میں توازن اور استحکام لانے کیلئے مذاکرات کئے گئے ۔۔۔۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.