پاک فضائیہ کے سربراہ کی شمالی وزیر ستان آپریشن میں ایف سولہ طیاروں کردار کی تعریف
منگل 28 اپریل 2015 13:40
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء)برطانوی دفاعی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ نے شمالی وزیر ستان آپریشن میں ایف سولہ طیاروں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اس آپریشن میں فوج کے شانہ بشانہ حصہ لے رہے ہیں ،آئی ایس آر، فوج کے ساتھ مشترکہ کارروائیوں کی کلید ہے،ہم انسانی انٹیلی جنس پر اکتفا نہیں کرتے بلکہ جدید ٹیکنالوجی اور جدید صلاحیتوں کے حامل طیاروں سے نہ صرف ہم پورے علاقے پر نظر رکھے ہوئے ہیں بلکہ اپنے عین ہدف کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔
جدید ٹیکنالوجی سے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو دن یا رات میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔برطانوی دفاعی جریدے آئی ایچ ایس جین نے لکھا کہ پاکستان فضائیہ کے نئے سربراہ نے شمالی وزیرستان آپریشن میں ایف سولہ طیاروں کے کردار کو سراہا ہے،پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے چار ایف 16 سکواڈرن اب پاکستان کے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) میں طالبان کے خلاف فوج کی طرف سے جاری ( ضرب عضب )آپریشن میں ساتھ دے رہے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.