فرنٹیئرکوربلوچستان کاخفیہ اطلاع پرپنجگور کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن
4غیرملکیوں سمیت 16مشتبہ شرپسند گرفتار،قبضے سے خودکار ہتھیاربرآمد،درخشاں چیک پوسٹ پرکارروائی کے دوران 20000ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا،ترجمان یف سی
منگل 28 اپریل 2015 21:45
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء)فرنٹیئرکوربلوچستان کاخفیہ اطلاع پرپنجگور کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن، کارروائی کے دوران 04غیرملکیوں سمیت 16مشتبہ شرپسندوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے خودکار ہتھیاربرآمد کرلیئے،جبکہ کوئٹہ میں درخشاں چیک پوسٹ پرکارروائی کے دوران 20000ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے خفیہ اطلاع پر پنجگور کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 04غیرملکیوں سمیت 16مشتبہ شرپسندوں کو گرفتار کرلیا۔
گرفتارہونے والے شرپسندوں کے قبضے سے خود کار ہتھیار برآمد کر لیئے گئے۔گرفتار04غیر ملکیوں کو مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کردیاگیا۔جبکہ باقی گرفتار شرپسندوں سے تفتیش جاری ہے۔ایک دوسری کارروائی میں فرنٹیئرکوربلوچستان نے کوئٹہ کے علاقے درخشاں چیک پوسٹ پر غیرقانونی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے آئل ٹینکرسے 20,000لٹرایرانی ڈیزل برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل کوکسٹم حکام کے حوالے کردیاگیا۔مزید اہم خبریں
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.