کھلنا ٹیسٹ:بنگلہ دیش نے کھانے کے وقفے تک 8وکٹوں پر 325رنز بنا لیے
بدھ 29 اپریل 2015 11:17
کھلنا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29اپریل۔2015ء) کھلنا ٹیسٹ کے دوسرے رو ز کھا نے کے وقفے پر بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 325رنز بنا لیے ہیں۔ شیخ ابونصیر سٹیڈیم کھلنا میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوسرے روز بنگلہ دیش نے 4وکٹوں پر 236رنز کے سکور سے دن کا آغاز کیا تو مجموعی سکور 243رنز ہونے پر شکیب الحسن 25رنز بنا کر ذوالفقار بابر کی گیند پر جارحانہ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
انکے بعد اپنا ٹیسٹ کھیلنے والے سومیا سرکار بیٹنگ کرنے کے لیے آئے او ر وکٹوں کے چاروں جانب عمدہ شاٹس کھیلتے ہوئے کپتان مشفیق الرحیم کے ہمراہ چھٹی وکٹ کی شراکت میں 65رنز کا اضافہ کیا۔ سومیا سرکار 33رنز بنا کر حفیظ کی گیند پر اسد شفیق کو کیچ تھما بیٹھے۔(جاری ہے)
کپتان مشفیق الرحیم بھی اپنے ساتھی کی جدائی برداشت نہ کر سکے اور 32رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بن گئے۔
انکے بعد آنے والے تائیج الاسلام محض 1رن بنا کر یاسر شاہ کا تیسرا شکار بن گئے۔ شواگاتا ہوم اور محمد شاہد نے پاکستان کو مزید کوئی وکٹ لینے سے محروم رکھا اور بنگلہ دیش نے دوسرے دن کھانے کے وقفے تک 8وکٹوں پر 325رنز بنا لیے۔ شواگاتا ہوم 11اور محمد شاہد 6رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3،ذوالفقار بابر اور حفیظ نے 2،2اور وہاب ریاض نے 1وکٹ حاصل کر رکھی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
دورہ آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کھلاڑی مختصر تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، مائیکل وان نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کمزور ترین قرار دیدی
-
کیا پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی جرسی لیک ہوگئی؟
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.