لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈز کے علاقوں میں ڈینگی کا کوئی مشتبہ مریض رپورٹ نہیں ہوا‘راؤ امتیاز
جمعرات 30 اپریل 2015 16:55
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) رکن صوبائی اسمبلی لبنی فیصل نے کہا ہے کہ حکومتی مشینری اور عوامی نمائندوں کی بھرپور کوششوں کے نتیجے میں لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈز کے علاقوں سے ڈینگی کا کوئی مشتبہ مریض رپورٹ نہیں ہوا۔والٹن اور لاہور کٹنونمنٹ بورڈ کے علاقے ڈینگی کی وبا سے بالکل محفوظ ہیں۔ اینٹی ڈینگی ٹیمیں گھروں سے ڈینگی لاروا زیادہ برآمد ہونے کے پیش ان ڈور سرویلنس پر توجہ دیں۔
انہوں نے یہ بات اے سی کینٹ راؤ امتیاز احمد کے ہمراہ ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کنٹونمنٹ بورڈز کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعمان جمیل،ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر آصف اقبال،سینئر انٹامالوجسٹ ڈاکٹر سعید،مختلف کالجوں کے پرنسپلز،پی ایچ اے،آرمی ایریاز اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں اجلاس میں شرکت کی۔(جاری ہے)
ایم پی اے لبنی فیصل نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے انسدادی ڈینگی سرگرمیوں کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈیش بورڈ پر باقاعدگی سے ٹیگ کریں اور ڈینگی کنٹرول کے سلسلے میں ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
اے سی کینٹ راؤ امتیاز نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام اور لاروا کو تلف کرنے کے لئے حکومتی مشینری پوری طرح چوکس ہے اور ڈینگی کے عروج کے موسم میں بھی اس مرض کو وبائی شکل اختیار کرنے سے بہر صورت روکا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.