معاشرے کے غریب اور پسے ہوئے طبقات کی فلاح کیلئے متعدد پروگرام کامیابی سے جاری ہیں‘ عرفان دولتانہ
جمعہ 1 مئی 2015 14:23
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو مسائل کے چنگل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے اور عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کر رہی ہے،محروم معیشت طبقات کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے مشن پر عمل پیرا ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معاشرے کے غریب اور پسے ہوئے طبقات کی فلاح کیلئے متعدد پروگرام کامیابی سے جاری ہیں۔
آشیانہ، میٹرو بس سروس، تعلیمی فنڈ، خود روزگار سکیم، اپنا روزگار پروگرام جیسے فلاحی منصوبوں سے عوام بڑی تعداد میں مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 7 سالوں سے صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں اور خدمت خلق کا یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔(جاری ہے)
تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے صرف کئے جا رہے ہیں۔
صوبے میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کے تحت صوبے بھر کی دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا شاندار پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ وسائل قوم کی امانت ہیں اور ہم یہ امانت انہیں لوٹا رہے ہیں۔ شفافیت، برق رفتاری اور معیار پنجاب حکومت کی پالیسی ہے اور اسی پالیسی کے تحت تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.