لاہور میں پٹرولنگ کیلئے دو نئی فورسز ڈولفن اور پیرو بنانے کا فیصلہ
فہد شبیر ہفتہ 2 مئی 2015 21:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2مئی۔2015ء) پٹرولنگ نظام میں بہتری اور جرائم کی شرح میں کمی کے لئے لاہور پولیس میں دو نئی فورسز ڈولفن اور پیرو بنائی جا رہی ہیں جن پر پانچ ارب روپے خرچ ہوں گے۔لاہور میں پو لیس کے پٹرولنگ نظام میں بہتری اور جرائم کی شرح میں کمی کیلئے مجاہد سکواڈ ، ٹائیگر سکواڈ اور ایلیٹ فورس بنائی گئی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ٹائیگر سکواڈ ختم ہو گیا۔
مجاہد سکواڈ فنڈز کی کمی کے باعث غیر فعال ہو گیا جبکہ ایلیٹ فورس وی وی آئی پی کلچر کی نظر ہو گئی۔(جاری ہے)
اب لاہور پولیس کے تحت ڈولفن اور پیرو کے نام سے دو نئی فورسز تشکیل دیں جا رہی ہیں جن پر 5 ارب سے زائد کا خرچ آئے گا۔ عوام کہتے ہیں کہ انہیں نت نئے ناموں اور بھاری اخراجات کے بجائے صرف نتائج سے غرض ہے ۔ پولیس حکام ان فورسز کے قیام کے بعد پولیسنگ میں بہتری کی توقع رکھتے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ان فورسز کے آنے کے بعد پٹرولنگ کا نطام بہتر ہو گا اور پولیس کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گا۔ قانونی ماہرین کا ماننا ہے کہ بدلتے وقت کے ساتھ ساتھ اگر پولیس کے نظام میں تبدیلی کے مثبت اقدمات کئے جاتے رہے تو محکمے میں سیاسی مداخلت اور عوام سے ناروا سلوک جیسی شکایات کا ازالہ کیا جا سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.