زمبابوے کی4 رکنی سیکیورٹی ٹیم حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پرسوں لاہور پہنچے گی
پیر 4 مئی 2015 11:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) زمبابوے کی4 رکنی سیکیورٹی ٹیم حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے 6 مئی کولاہور پہنچے گی ‘ 4 رکنی جائزہ کمیشن صرف ایک روزہ دورے کے بعد وطن واپس لوٹ جائے گا۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق حفاظتی انتظامات سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے زمبابوے بورڈ کے حکام اور ان کے پرائیویٹ سیکیورٹی افسران پر مشتمل 4 رکنی وفد 5 اور 6 مئی کی درمیانی شب لاہور پہنچے گا ‘ شیڈول کی تبدیلی کے بعد زمبابوے ٹیم 3 کے بجائے صرف ایک روزہ قیام کے دوران پولیس حکام سے ملاقات کریگا پولیس افسران انھیں سیکیورٹی پلان بارے تفصیلی بریفنگ دیں گے۔
سیکیورٹی ٹیم میچ کے مقام قذافی اسٹیڈیم اور رہائش گاہ کے علاوہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا بھی دورہ کرے گی اور اسی شب واپس زمبابوے لوٹ جائیگی۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی ٹیم کے دورے کے دوران آئی سی سی کے سیکیورٹی کے نمائندے کی بھی لاہور آمد متوقع ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل محمد حارث کو نظر انداز کرنے کی وجہ بتا دی
-
قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، محمد عامر کو تاحال آئرلینڈ کا ویزہ جاری نہ ہوسکا
-
سٹرائیک ریٹ پر تنقید، وسیم اکرم ، ویرات کوہلی کے دفاع میں سامنے آگئے
-
پی ایس ایل 10 کے پلے آف کیلئے انگلینڈ کے 3 سٹیڈیم زیر غور
-
حارث روف نے تعریف کرنے پر ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کر دیا
-
اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر کولہے کی انجری کے باعث اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار
-
ہم روبوٹ نہیں کہ بٹن دبائیں اور اچھا پرفارم ہوجائے : اعظم خان
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.