1995ء کے بعد یہ پہلی بار انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی درمیان ٹیسٹ سیریز برابر
پیر 4 مئی 2015 14:44
بارباڈوس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء)ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو3ٹیسٹ میچوں کی سیر یز کے آخری ٹیسٹ میچ میں 5وکٹوں سے شکست دے کرسیریز 1-1 سیبرابر کر دی ۔ویسٹ انڈیز نے 194رنز کا ہدف 62.4اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے ڈیرن براوو نے 82،اور جیرمین بلیک وڈ نے 47رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔
انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن ،براڈ ،جورڈن ،معین علی اور سٹوکس نے ایک ایک وکٹ لی ۔ویسٹ انڈیز کے جیرمین بلیک وڈ کو مین آف دی میچ جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کوسیریز میں 17وکٹیں لینے پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بارباڈوس میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل میں انگلش ٹیم نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز 39رنز 5وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کیا تو ان کی پوری ٹیم 123رنز کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی،انگلینڈ کی طرف سے جے ایس بٹلر 35،سٹوکس 32 اور بیلنس 23رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.