پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیادپر بار دانہ کی تقسیم کاعمل شروع کردیا گیاہے ‘ اسسٹنٹ کمشنر مریدکے
پیر 4 مئی 2015 16:00
نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) اسسٹنٹ کمشنرمریدکے میڈم امیرابیدارنے کہاہے کہ کسانوں کوباردانہ کی فراہمی ریونیوریکارڈ کے مطابق جاری ہے ،پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیادپر بار دانہ کی تقسیم کاعمل شروع کردیا گیاہے ۔
(جاری ہے)
انہوں نے نارنگ منڈی کے فوڈ سینٹر میں چیئرمین مارکیٹ کمیٹی وممبرکمیٹی باردانہ چوہدری الطاف صالح بٹرملک محمد یوسف اے ایف سی شہباز احمداورانسپکٹرفوڈ حافظ زاکر کے ہمراہ میڈیاکوبتایاکہ نارنگ منڈی فوڈسینٹرمیں گندم کی خریداری کاٹارگٹ 13500 مقرر کیا گیاہے اوران تین دنوں میں 118زمینداروں کو38968 پی پی 50کلوگرام کے تھیلے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہاں صاف شفاف اورمنصفانہ خریداری کاعمل جاری ہے شکایت کی صورت میں کسان رابطہ کریں فوری ایکشن ہوگااورانتظامیہ کی کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ہرکسان کو میرٹ پرباردانہ فراہم کیاجائے گا اس موقع پرممبر باردانہ کمیٹی چوہدری الطاف صالح بٹرنے کہاکہ چھوٹے کسانوں کوترجیحی بنیادوں پرباردانہ فراہم کیاجارہاہے اورزرعی رقبے کے مطابق میرٹ پر مساوی اوربلاتفریق باردانہ دیاجارہا ہے جبکہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرشہبا زاحمدنے بتایاکہ اے سی کی زیرنگرانی منصفا نہ تقسیم کاعمل جاری ہے ۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
-
لاہور وکلا واقعہ پرپاکستان بار کونسل کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا
-
انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹوں پر صرف کارخانے لگیں گے، مقررہ مدت میں کارخانہ نہ لگا تو پلاٹ منسوخ ہوگا، چوہدری شافع حسین
-
راولپنڈی پولیس کی کاررووئی، 19ملزمان گرفتار
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی 9 مئی کو شرانگیزواقعات ، توڑ پھوڑ اور حساس تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت
-
ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے ‘ چوہدری محمد سرور
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37 واں سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.