ٹیکس اصلاحات موجودہ حکومت کا بڑا کارنامہ ہو گا،موجودہ نظام ایماندار ٹیکس گزاروں کی حوصلہ شکنی کرتا ہے،غیر متوازن ٹیکس سسٹم میں معاشی توازن ناممکن ہے،سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین
پیر 4 مئی 2015 19:51
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلز فورم(پی بی آئی ایف) کے صدر اورسابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات موجودہ حکومت کا بڑا کارنامہ ہو گا جس سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ملکی ترقی کی رفتار بڑھا دیگا اورکشکول ہمیشہ کیلئے ٹوٹ جائیگا۔کاروباری برادری کو ٹیکس ریفارمز کمیشن کی سفارشات کا بے چینی سے انتظار ہے جس پر عمل درامد جو پاکستان کو چند سال میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر دیگی۔
ٹیکس کا موجودہ نظام جابرانہ ہے جوامراء کے بجائے مڈل کلاس اور غریبوں کو ہدف،ایماندار ٹیکس گزاروں کی حوصلہ شکنی اورفائدہ حکومت کے بجائے ٹیکس چوروں کو دیتاہے ۔مختلف شرح سے نافذ سیلز ٹیکس، پیچیدہ قوانین، استثناء وغیرہ ایف بی آرکی جانب سے نفاذ اور ٹیکس گزاروں کی جانب سے تعمیل دونوں کو مشکل بنا دیتا ہے۔(جاری ہے)
معنیٰ خیز اصلاحات اور غیر ضروری مراعات کے خاتمہ سے محاصل کی مد میں حکومت کی آمدنی میں کھربوں روپے کا اضافہ ہو گا جس سے بجٹ متوازن اور عوامی فلاحی منصوبوں پر عمل درآمد سہل ہو جائے گا۔
اصلاحات سے بے یقینی ،غربت، جہالت، ، بے چینی،بے روزگاری، افراط زر، سرمائے اور صنعتوں کے فرار اور روپے کی کمزوری پر قابو پایا جا سکتا ہے جبکہ ایس آر او کلچر کے خاتمہ سے تقریباًڈیڑھ سو ارب روپے کی بچت ممکن ہے۔ پاکستان آئی ایم ایف سے جتنا قرضہ لیتا ہے اتنا ہی غیر ضروری ٹیکس مراعات میں اشرافیہ کو دیا جاتا ہے جس نے ترقی کا راستہ روک کر ملک کو فقیر بنا رکھا ہے۔ٹیکس اصلاحات سے کاروباری برادری کی حوصلہ افزائی ہو گی اور وہ سکون سے کاروبار کر کے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل ہو جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پارٹی کا انتخابی نشان لینے میں ناکام رہنے والا نااہل پارٹی کو بےنشان کرگیا
-
کہتے7 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
مخصوص نشستوں کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا،الیکشن کمیشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.