ڈیرہ بگٹی سے بے گھر افراد بارے حکومت کو فیصلہ کر نا ہے ، اب تک ہما رے قبا ئل کے افراد کا آبا ئی علا قوں میں نہ آنے کی ذمہ داری وزیر اعلیٰ پر بھی عا ئد ہو تی ہے ،شاہ زین بگٹی سے برا ہ راست ملا ضرور ہوں مگر فاتحہ خوانی کے سواء کوئی بات نہیں ہوئی، ڈیرہ بگٹی سے قبضہ کر نے والوں کو نکا لے بغیر حا لا ت کی بہتری ممکن نہ ہو گی
میر علی بگٹی کی شازین بگٹی سے والد کے انتقال پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے بات چیت
پیر 4 مئی 2015 22:00
کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب اکبر بگٹی کے پوتے نواب میر عالی بگٹی نے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی سے بے گھر ہو نے والوں با رے حکومت کو فیصلہ کر نا ہے کہ وہ مزید بھی تسلیاں دیتی ہے یاپھر عملی اقدامات کئے جاتے ہیں، اب تک ہما رے قبا ئل کے افراد کا آبا ئی علا قوں میں نہ آنے ی ذمہ داری وزیر اعلیٰ پر بھی عا ئد ہو تی ہے ۔
شاہ زین بگٹی سے برا ہ راست ملا ضرور ہوں مگر فاتحہ خوانی کے سواء کوئی بات نہیں ہوئی ڈیرہ بگٹی سے قبضہ کر نے والوں کو نکا لے بغیر حا لا ت کی بہتری ممکن نہ ہو گی ۔پیر کے روز بگٹی ہاؤس میں نواب زادہ شازین بگٹی سے ان کے والد نواب زادہ طلال اکبر بگٹی مرحوم کے انتقال پر فاتحہ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے میر عالی بگٹی نے کہاکہ میں فاتحہ خوانی کیلئے بگٹی ہاوس آیاتھا شازین بگٹی اور میرے درمیان مختلف امورپر تبادلہ خیال ہوا ہے اور خاص طورپر وہ بگٹی جو نقل مکانی کرکے جا چکے ہیں اور وہ اس وقت مختلف صوبوں میں اور علاقوں میں زندگی گزار رہے ہیں اس سمیت دیگر امورپر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کوچاہئے کہ وہ ڈیرہ بگٹی جا کر حالات کا خود جائزہ لے اور خود دیکھیں کہ وہاں پر وہاں کے عوام کے ساتھ اتنا ظلم ہورہاہے جب تک وہاں پر قبضہ کرنے والوں کو نہیں نکا لا جاتا اس وقت تک حالات بہتر نہیں ہوسکتے انہوں نے کہاکہ حق داروں کو ان کا حق دیا جائے لوگوں کو انصاف دیا جائے صرف یہ کہنا کہ وہاں پر حالات ٹھیک ہے اور اخبارات میں بیان جاری کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ وعدے بہت سے حکمرانوں نے کئے مگر کوئی وعدہ پورا نہیں کیا گیا انہوں نے کہاکہ ڈیرہ بگٹی میں ترقیاتی کام کرنے کی بجائے صرف دو مخصوص لوگوں کو نوازتے ہوئے کرپشن جاری ہے جس سے اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود کو ئی ترقیاتی کام نظر نہیں آرہا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.