کشمیرگیمز2015کے انعقاد کیلئے ڈپٹی کمشنر سردار وحید خان کی سربراہی میں مشاورتی اجلاس
منگل 5 مئی 2015 16:17
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) کشمیرگیمز2015کے انعقاد کے سلسلہ میں آج ڈپٹی کمشنر ضلع ہٹیاں بالا سردار وحید خان کی سربراہی میں مشاورتی اجلاس ہٹیاں بالا میں منعقد ہو گا۔ پروگرام کوآرڈینیٹرسید ذیشان حیدر، ضلعی سپورٹس آفیسر محمد رمضان، ضلع بھر کی سپورٹس ایسوسی ایشن ہا، تعلیمی ادارہ جات کے سپورٹس ٹیچرز ، کھلاڑیوں سمیت ضلعی انتظامیہ اور آفیسران شریک ہونگے۔
ضلع بھر میں اس میگا ایونٹ کیلئے ہاکی،کرکٹ،فٹبال،بیٹ منٹن، ٹیبل ٹینس، اتھلیٹکس، والی بال ، میراتھن سمیت 8مختلف گیمز کیلئے 200سے زائد ٹیمیں رجسٹرڈ کی جائیں گی۔یونین کونسل ، تحصیل ، ضلعی سطح کے مقابلوں کے بعد 8گیمز میں شاندار ٹیمیں مظفرآباد میں نیشنل گیمز کھیلیں گی۔وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر محمد سلیم بٹ کی خصوصی ہدایت پر منعقدہ یہ ایونٹ آزادکشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا، جس میں ضلع بھر کے تمام کھیلوں کے میدان نہ صرف آباد ہو گئے بلکہ تمام دیہاتوں اور یونین کونسل ہا کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے مواقع میسر آئیں گے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.