امریکی ریاست ٹیکساس میں توہین آمیز خاکے بنانے کے مقابلے کیخلاف سینیٹ میں (کل) قرارداد مذمت لائی جائیگی،راجہ ظفرالحق
امریکی ریاست ٹیکساس میں توہین آمیز خاکوں کے مقابلوں کا انعقاد قابل مذمت اور اسلام کیخلاف سازش ہے،سینیٹرمشاہد حسین سید توہین آمیز خاکوں کی تیاری کی مذمت کے لئے سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور کی جائے،سینیٹرایم حمزہ
منگل 5 مئی 2015 21:57
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں توہین آمیز خاکے بنانے کے مقابلے کے خلاف ایوان بالا میں بدھ کو قرارداد مذمت لائی جائے گی۔ منگل کو سینیٹ کے اجلاس میں مسلم لیگ ق کے سینیٹرمشاہد حسین سید نے نکتہ اعتراض پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں توہین آمیز خاکوں کے مقابلوں کا انعقاد قابل مذمت اور اسلام کے خلاف سازش ہے، مغرب میں پائے جانے والے اسلام فوبیا کی روک تھام کے لئے مسلمانوں کو کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکساس میں نام نہاد آزادی اظہار کے نام پر توہین آمیز خاکے بنانے کا ایک مقابلہ کرایا گیا جس پر دو مسلمان نوجوانوں نے مقابلے میں حصہ لینے والوں پر فائرنگ کی جنہیں بعد میں شہید کر دیا گیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، خاکوں کے مقابلے کا انعقاد اسلام کے خلاف بہت بڑی سازش ہے، مغرب کو بین المذاہب ہم آہنگی برقرار رکھنے اور تہذیبوں کے درمیان تصادم سے بچنے کیلئے کوششیں کرنی چاہئیں، اس سلسلے میں حکومت پاکستان اسلامی کانفرنس کی تنظیم کو متحرک کرے اور صدر اوباما اور یورپی پارلیمنٹ کے صدر کو بھی خطوط تحریر کئے جائیں کہ وہ مغرب میں پائے جانے والے اسلام فوبیا کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔
سینیٹر ایم حمزہ نے کہا کہ توہین آمیز خاکوں کی تیاری کی مذمت کے لئے سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور کی جائے۔جس کے جواب میں قائدایوان سینیٹرراجہ ظفرالحق نے کہاکہ او آئی سی کو بھی یقینی طور پر اس معاملے پر متحرک کرنے کی ضرورت ہے تاہم ایوان سے ایک متفقہ قرارداد منظور کرانا ضروری ہے جو ہر بین الاقوامی ادارے کو ہم ارسال کر سکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.