منی لانڈرنگ کیس ‘ ایان علی کی والدہ اور ساتھیوں کو بھی تفتیش میں شامل کرلیا گیا
جمعرات 7 مئی 2015 13:25
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) سپر ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کیلئے اس میں ایان کی والدہ اور دیگر ساتھیوں کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیڈرل بیورو آف ریوینیو (ایف بی آر) کو اس حوالے سے معلومات درکار ہیں کہ آیا ایان علی کی والدہ فرحت سلطان اور دبئی میں مقیم نجیب ہارون، جنھیں ایان نے ڈیل میکر ممتاز حسین کے ذریعے بحریہ ٹاوٴن میں اپنے 5 پلاٹوں کی فائلز فروخت کی تھیں، ٹیکس چوری میں تو ملوث نہیں۔
انٹرنل ریونیو کے ایڈیشنل ڈائریکٹر قیصر اشفاق نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ منی لانڈرنگ کے الزامات کا اس حوالے سے بھی جائزہ لیا جائے گا کہ جو رقم ایان لے کر جارہیں تھیں اسے مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی استعمال کیا جاسکتا تھا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر ان پر فرد جرم عائد کردی جاتی ہے تو ایان کو 2 سال قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔یاد رہے کہ ماڈل ایان علی کو رواں برس 14 مارچ کو اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے اْس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب دورانِ چیکنگ ان کے سامان میں سے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔
ڈائریکٹرجنرل ہارون ایم خان ترین کی سربراہی میں ایف بی آر ٹیم ماڈل ایان علی کے ٹیکس ریکارڈ اور ذریعہ آمدنی کا جائزہ لے رہی ہے کہ انھوں نے 5 لاکھ امریکی ڈالر کہاں سے حاصل کیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.