میڈرڈ اوپن ٹینس :راجر فیڈرر کو اپ سیٹ شکست
جمعرات 7 مئی 2015 13:33
میڈرڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7مئی۔2015ء) میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سوئس سٹار راجر فیڈرر کا سفر اپ سیٹ شکست کے بعد دوسرے راؤنڈ ہی میں ختم ہو گیا جبکہ دفاعی چیمپئن رافیل نڈال اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سپین کے شہر میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے ، سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں عالمی نمبر 2 سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کا سامنا آسٹریلیا کے نک کائیر گیوس کے خلاف ٹینس کورٹ میں اترے ، نک کائیر گیوس نے راجر فیڈرر کو کانٹے کے مقابلے میں سات چھ ، چھ سات اور چھ سات سے ٹھکانے لگایا ۔
سنگلز ہی کے ایک اور میچ میں میزبان ملک کے سٹار کھلاڑی رافیل نڈال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی ۔ سپینش سٹار نے امریکی حریف سٹیو جانسن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد چھ چار ، چھ تین سے شکست دی ، ادھر سپین ہی کے مارسل گرینولرز بھی فرانس کے گائیل مونفلس کے خلاف کامیابی کے بعد اگلے راؤنڈ میں پہنچے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.