متنازع باؤلنگ ایکشن، سنیل نارائن کو آخری وارننگ جاری کر دی گئی
جمعرات 7 مئی 2015 21:05
کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) انڈین کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کی مشکوک باؤلنگ ایکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈین اسپنر کے ایکشن کو کلیئر کرتے ہوئے فائنل وارننگ دے دی ہے۔کمیٹی نے کہا کہ اسپنر آف اسپن گیند کو پرانے ایکشن سے کر رہے ہیں جو آئی سی سی کی مقررہ حد سے زیادہ ہے اور اسی وجہ سے 2014 کی چیمپیئنز لیگ میں ان کے ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) میں 22 اپریل کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدر آباد کے درمیان میچ میں نارائن کی متعدد گیندیں مشکوک قرار دی گئی تھیں۔(جاری ہے)
باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد ان کی آف اسپن گند کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا تاہم چھ مئی کی شام نئے ٹیسٹ میں اسے کلیئر کردیا گیا۔نارائن کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے نئے ایکشن کے ساتھ گیند کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں ورنہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
نارائن نے پابندی لگنے کے بعد ایکشن کے دوبارہ ٹیسٹ کی درخواست کی جس کے بعد نئے ٹیسٹ میں ان ی تمام گیندوں کو کلیئر کردیا گیا لیکن ساتھ ساتھ وارننگ بھی جاری کی گئی ہے اگر اس سیزن میں ان کا ایکشن دوبارہ مشکوک رپورٹ ہوا تو انہیں آئی پی ایل کے پورے سیزن کے لیے باؤلنگ کرنے سے روک دیا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.