2013ء میں حکمرانوں کی دھاندلی بے نقاب ہورہی ہے، ابو الخیر زبیر

حکمراں خود اور آر اوز ڈی آر اوز اور پیزائیڈنگ افسران کی ملی بھگت سے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کا اعتراف کررہے ہیں پورے ملک میں منظم منصوبہ بندی کے تحت عوام کے حق پر ڈاکہ ڈا لنے والوں کے چہرے بے نقاب ہونے چائیں،

جمعرات 7 مئی 2015 23:12

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے NA-125کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 11مئی 2013ء کے دھاندلی الیکشن کا پردہ متواتر فاش ہورہا ہے جس سے حکمرانوں کی دھاندلی بے نقاب ہورہی ہے ، حکمراں خود اور آر اوز ڈی آر اوز اور پیزائیڈنگ افسران کی ملی بھگت سے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کا اعتراف کررہے ہیں لہٰذا اب ان چہروں کو بھی بے نقاب ہونا چاہئے جن کے اشارے پر پورے ملک میں منظم منصوبہ بندی کے تحت عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا اور پچھلے 2سالوں سے دھاندلی ،ٹھپہ مافیانے اقتدار کے مزے لوٹے انہوں نے کہا کہ مذکورہ فیصلے پر حکومتی ردعمل سمجھ سے بالا تر ہے موجود الیکشن ٹریبونل خود حکومت نے تشکیل دیا اورحکومت کا اس کیخلاف سپریم کورٹ میں جانے کا مطلب اس ادارے پر حکومت کے عدم اعتماد کا اظہار ہے جب حکومت کو ہی اس پر اعتماد نہیں تو پھرکس طرح دوسرے لوگ اس ٹریبونل پر اعتماد کریں گے حکمراں خود ادارووں کے تقدس کو پامال کر کے غلط روایات کو جنم دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی طرح الیکشن ٹریبونل کراچی ،حیدرآباد کے دھاندلی ٹھپہ الیکشن کا بھی پردہ فاش کرے جس سے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے چہرے بے نقاب ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ11مئی2013ء کے الیکشن پر تمام جماعتوں نے عدم اعتماد کااظہار کیا تھااور اپنے اپنے تحفوظات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا تھااور انصاف کی امید پر اس وقت نتائج کو قبل کیا تھا تاکہ سسٹم ڈیریل نہ ہو مگر افسوس 2سال کا عرصہ گزرنے کے بعد دھاندلی بے نقاب ہورہی ہے کاش کہ انصاف کایہ عمل تیز ہو اور عوام کے حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈالنے والے ناصرف بے نقاب ہوں بلکہ انہیں کیفر کردار تک بھی پہنچایا جائے