نیپال، زلزلے کے بعد ایک اور قیامت ٹوٹ پڑی۔۔۔ بے آسرا لڑکیوں کیلئے ”شیطان“ سر گرم ہو گیا!!! خبر ایسی کہ رونگے کھڑے ہو جائیں!!!
جمعہ 8 مئی 2015 11:54
کٹھمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مئی2015ء) انسانیت کی تذلیل کا اس سے بڑا مظاہرہ اور کیا ہو گا کہ ایک طرف انسانوں پر تباہ کن زلزلے کی قیامت ٹوٹ پڑی ہو اور دوسری طرف چند مفادپرست بھیڑیئے نما انسان اکیلی اور بے آسرا رہ جانے والی لڑکیوں کو مکروہ دھندے کے لیے اغواءکرکے دوسرے ملکوں میں فروخت کرنے لگیں۔ نیپال میں بھی انسانیت کے دشمن حوا کی بے سہارا بیٹیوں کو ہوس پرستوں کے ہاتھوں بیچنے کے لئے سرگرم ہو گئے ہیں۔
نیپال کا دارالحکومت کٹھمنڈو تقریباً صفحہ ہستی سے مٹ چکا ہے، 8ہزار کے قریب لوگ مارے گئے اور ہزاروں زخمی ہوئے، لاکھوں ایسے ہیں جن کے سر پر چھت نہ رہی اور وہ کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، ان لوگوں میں اکثریت غریب دیہاتی لوگوں کی ہے۔(جاری ہے)
ایسے میں اطلاعات آ رہی ہیں کہ زلزلے میں بے آسرا رہ جانے والی لڑکیوں کو اغواءکر کے دیگر ایشیائی ممالک، خصوصاً بھارت سمگل کیا جا رہا ہے۔
کٹھمنڈو میں کام کرنے والی ایک این جی او کی ڈائریکٹر سنیتا ڈینور نے کہا ہے کہ یہی موقع ہوتا ہے جب انسانی سمگلر خواتین کو اغواءکرکے بیرون ملک لیجاتے ہیں۔ ایسی مصیبت کی گھڑی میں لوگ بہت مایوس ہوتے ہیں اور وہ کوئی بھی خطرہ مول لینے کو تیار ہو جاتے ہیں، اس لیے ایسے مواقع پر خواتین کو بیرون ملک مکروہ دھندے کے لیے لیجانے پر آمادہ کرنا بہت آسان ہوتا ہے۔ زلزلے کے لیے امدادی سامان لیجانے کے بہانے دیگر ممالک کے افراد کا نیپال میں داخلہ بھی اس قدر آسان ہو گیا ہے کہ وہ بغیر کسی تردد کے نیپال جا سکتے ہیں اور وہاں سے خواتین کو لےجانے میں بھی کامیاب ہو سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.