آئی پی ایل : ہردیک پانڈیا نے چنائی سپر کنگز کو جھلسا دیا
ہفتہ 9 مئی 2015 11:51
چنائی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9مئی۔2015ء) آئی پی ایل سیزن آٹھ میں نوجوان بھارتی بیٹسمین ہردیک پانڈیا کی آگ برساتی اننگز نے چنائی سپر کنگز کو جھلسا دیا ، امباتی رایودو کی برق رفتار بیٹنگ بھی ممبئی انڈینز کی چھ وکٹوں سے فتح کی ضمانت بنی ۔ گزشتہ روز چدم برم سٹیڈیم میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود اپنے بیٹسمینوں کی آزمائش کا فیصلہ کیا جو اس وقت درست ثابت ہوگیا جب ڈوین سمتھ اور برینڈن میک کلم نے ابتدائی وکٹ کیلئے 44رنز کا مضبوط اوپننگ سٹینڈ فراہم کردیا۔
دھونی الیون کیلئے پہلا دھچکا برینڈن میک کلم کی صورت میں سامنے آیا جو محض گیارہ گیندوں پر تین چوکوں اور ایک فلک شگاف چھکے سے مرصع 23 رنز بنا کر میدان چھوڑ گئے ۔ سریش رائنا اپنی بیٹنگ کا بھرپور جادو نہ جگا سکے اور دس رنز پر آؤٹ ہوگئے ۔(جاری ہے)
اگلے اوور میں ڈوین سمتھ بھی 27رنز بٹور کر داغ مفارقت دے گئے تاہم فاف ڈوپلیسی اور کپتان مہندر سنگھ دھونی کی چوتھی وکٹ کیلئے 39رنز کی پارٹنرشپ مفید ثابت ہوئی۔
فاف ڈوپلیسز17رنز پر ہمت ہار گئے لیکن ٹیم کپتان دھونی نے پون نیگی (36رنز) کے ساتھ پانچویں وکٹ پر 54رنز جوڑ کر مجموعی سکور پانچ وکٹوں پر 158رنز پر پہنچا دیا۔ ایم ایس دھونی 39رنز پر ناقابل شکست پویلین لوٹے ۔ مچل میکلینیگھن، ونے کماراور ہربھجن سنگھ نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔ جواب میں ممبئی انڈینز نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ میچ کے 19ویں اوور میں ہردیک پانڈیا نے پون نیگی کو تین چھکے جڑ کر فتح یقینی بنائی ۔ انہوں نے ناقابل شکست 21رنز کئے جبکہ امباتی رایودو34رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔ پارتھیو پٹیل نے 45اور لینڈل سمنز نے 38 رنز بنا ئے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی و پی ایس ایل فرنچائزز کاجنرل کونسل اجلاس، پی ایس ایل2025 ء کی منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
امریکا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کردیا ، اہم کھلاڑی شامل
-
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل 2025 کو7 اپریل سے 20 مئی تک منعقد کرنے کی تجویز
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
اگر پاکستان ہارا تو ملبہ ہیڈ کوچ کرسٹن پر گرایا جائے گا، راشد لطیف
-
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، آسٹریلیا ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم بن گئی
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.